24newspk
پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس کا مظاہر ہ کرنے والےکھلاڑی شاہنواز دھانی کا شاندار استقبال

لاڑکانہ (کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان سپر لیگ میں اپنی تیز رفتار ی سے گیند کروانے اور عمدہ پرفارمنس سے اپنا لوحا منوانے والے سندھ کے شہر لاڑکانہ س کے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شاہنواز دھانی جن کو پہلے کوئی نہیں جانتا تھا جس کے پاس انڈر 19 کے ٹرائل دینے کے لئے اس کے اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ اسپورٹس شوز خرید سکے ان کو ایک دوست نے شوز خرید کے دیے تھے۔شاہنواز دھانی جنہوں نے پاکستان سپر لیگ میں ملطان سلطان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے کے بعد ایمرجنگ کھلاڑی شاہنواز دھانی جب اپنے علاقے پہنچے تو لوگو ں نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم سابق کپتان وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہنواز دھانی کا اپنے شہر لایڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ان کے اوپر پھول پھینکے گئے اور لوگ ان سے ہاتھ ملا کر خوشی کا ظہار کر رہے تھے اور شاہنواز دھانی ان کا شکریہ ادا کر رہے تھے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کو کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔