top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اب تک کتنے میچ کھیلے گئے ؟


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2016 میں ہوا۔ملتان سلطانز 2017 میں پی ایس ایل کا حصہ بنی۔دونوں ٹیمیں ایک ایک دفعہ چیمپئن بھی رہی ہیں ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2019 کے سیزن میں پشاور زلمی کو شکست دے کر چیمپئن بنا تھا۔ملتان سلطانز 2021 میں پشاور زلمی کو شکست دے کر چیمپئن بنا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تین دفعہ فائنل کھیل چکی ہے جبکہ ملتان سلطانز دو دفعہ فائنل کھیل چکی ہے۔


اب بات کرتے ہیں دونوں ٹیموں کی کارکردگی پر ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان اب تک 9 میچ کھیلے گئے جس میں ملتان سلطانز نے زیادہ میچ جیتے۔ملتان سلطانز نے پانچ میچ جیتے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چار میچ جیتے۔آج پی ایس ایل 8 میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

26 views0 comments
bottom of page