24newspk
پی ایس ایل ٹرافی اٹھا کر ”میں ہوں قلندر“ کا نعرہ لگانا چاہتا ہوں، غیر ملکی کھلاڑی کا بڑا بیان

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے ملتوی ہونے بقایا میچز نومبر کے آخر میں ہونگے،پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں لاہور قلندر کی طرف پی ایس ایل کی ٹرافی اٹھا کر میں ہوں قلندر کا نعرہ لگانا چاہتا ہوں۔
نجی ٹی چینل کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ فائیو میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے الراؤنڈر سمت پٹیل نے کہا کہ وہ نومبر میں ہونے والے پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی ٹرافی اٹھا کر نعرا لگانا چاہتا ہوں کہ میں ہوں قلندر۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ اس دفعہ لاہور قلندر ٹرافی جیتے گی۔
سمت پٹیل نے کہا کہ ان کہ ٹیم میں فخر زمان ،شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ کا فارم میں ہونا ٹیم کے لئے بہت اچھا ہے۔سمت پٹیل نے کہا کہ لاہور قلندر میں ہر کھلاڑی جیتنے کے لئے کھیلتا ہے اور کوئی کھلاڑی خود غرض نہیں ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کورونا وائرس کی وجہ پی ایس ایل فائیو کے میچز ملتوی کر دیے گئے تھے۔اب نومبر میں پی ایس ایل کے بقایا میچ کروائے جا رہے ہیں پی ایس ایل کے بقایا میچ 14،15،اور فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔چار ٹیمیں جن میں ملتان سلطان،کراچی کنگز،پشاور زلمے اور لاہور قلندر شامل ہیں ۔پہلا میچ ملتان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمے اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلا جائے گا۔