top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل کا آج پہلا میچ ملتان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا


کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے دوسرے مرحلے میں پہلا پلے آف میچ ملطان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان اج کھیلا جائے گا میچ شام 3 بجے شروع ہوگا،ملطان سلطان کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں ۔


ملطان سلطان ایونٹ میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہیں ۔ملطان سلطان نے 10 میچ کھیلے جن میں سے 6 میچوں میں ان کو کامیابی ملی جبکہ دو میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور دع میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔ملطان سلطان کی کارکردگی پی ایس ایل فائیو میں بہترین رہی ہے اور ٹائٹل جیتنے کے چانس بھی بہت ہیں ۔ملطان سلطان کے پاس میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں جو میچ کا کسی بھی وقت پانسہ پلٹ سکتے ہیں ۔

کراچی کنگز کی بات کریں تو انہوں پی ایس ایل فائیو میں 10 میچ کھیل کر 5 میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔کراچی کنگز کے پاس بھی میچ ونر کھلاڑی ہیں اور ان کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ ٹائٹل اپنے نام کر سکیں کیوں کہ اس سے پہلے وہ کبھی بھی ٹاپ 2 ٹیموں میں نہیں آئی۔


آج کا میچ جو بھی جیتے گا وہ فائنل کے لئے کوائلیفائی کر لے گا اور جو ہارے گا اس کےپاس ایک موقع اور ہوگا کہ وہ الیمنیٹر جیتنے والی ٹیم کے ساتھ میچ کھیلے گا۔

64 views0 comments
bottom of page