24newspk
پی ایس ایل کا یہ فاسٹ بولر مجھے آنے والے وقت کا شعیب اختر لگتا ہے۔۔ اظہر محمود
Updated: Jul 10, 2021

ویب ڈیسک ( 24نیوز پی کے) پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے شاہنواز دھانی بڑے پلیٹ فارم پر کھیل رہا ہے اور کرکٹ کو بہت انجوائے کررہا ہے۔
اظہر محمود نے کہا کہ شاہنواز دھانی بھی مجھے شعیب اختر جیسے لگتے ہیں کیونکہ ان کا انرجی لیول ہی الگ ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہنواز دھانی میں سیکھنے کا شوق ہے۔اظہر محمود نے کہا کہ کراچی سے ابوظبی تک ٹیم کی پرفارمنس تعریف کے لائق ہے ، ہماری ٹیم اتنی مضبوط نہیں تھی، ہمارے جس پلیئر کو چانس ملا اس نے پرفارم کیا۔
آپ کو واضح کر دیں کہ شاہنواز دھانی کا تعلق لاڑکانہ سندھ سے ہے وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے اپنی باؤلنگ سے سلیکٹرز کی توجہ اپنی طرف متوجہ کروائی ہے ۔شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔