top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل ،کراچی کنگزنے لاہور قلندر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

#PSL2020 #Champion #Karachikings

کراچی (کرکٹ نیوز پی کے) پی ایس ایل سیزن فائیو میں پہلی دفعہ فائنل کھیلنے والی ٹیم کراچی کنگز نے فائنل میں لاہور قلندرز شکست دے کر پی ایس ایل 2020 کا نیا چیمپئن بن گیا۔


17 نومبر کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ 2020 کا نیا چیمپئن بن گیا ہے۔کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی طرف سے تمیم اقبال 35 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ان کے علاوہ فخر زمان 27 رنز، سہیل اختر اور ویز نے 14 رنز ،شاہین شاہ آفریدی 12 رنز،بین ڈنک نے 11 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی طرف سے وقاص مقصود،عمید آصف اور ارشد اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز نے 134 رنز کا حدف 18.4 میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کے علاوہ والٹن 22 رنز، شرجیل خان 13 اور ایلکس ہیلز 11 رنز بنا سکے۔لاہور قلندرز کی طرف سے حارث رؤف اور دلبر حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سمیت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔بابر اعظم کو ان کی بہترین بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


دونوں ٹیمیں پہلی دفعہ پی ایس ایل کا فائنل کھیل رہی تھیں ۔کراچی کنگز نے ملطان سلاطان سپر اوور مین شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا جبکہ لاہور قلندر پشاور زلمی اور ملطان سلطان کو ہرا کر فائنل میں پہنچا تھا۔شاہین شاہ آفریدی کو ٹورنامنٹ کا بہترین باؤلر قرار دیا گیا جبکہ بابر اعظم کے حصے میں کئی ایوارڈ ز آئے۔بابر اعظم کو ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز،پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اور فائنل میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔



61 views0 comments
bottom of page