24newspk
پی ایس ایل فائیو،کراچی کنگز نے ملطان سلطان کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں پلے آف میچ میں کراچی کنگز نے ملطان سلطان کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ملطان سلطان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ملطان سلطان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ملطان سلطان کی طرف سے روی بوپارا نے 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ان کے علاوہ سہیل تنویر 25 ،ذیشان اشرف 21۔خوشدل شاہ 17 اور شاہد آفریدی 12 رنز بنا سکے ۔کراچی کنگز کی طرف وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اور عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز نے حدف کا تعاقب کیا تو ان کی پہلی وکٹ 19 رنز پر گری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان تھے۔ اس کے بعد 61 پر دوسرے کھلاڑی ایلکس ہیلز آؤٹ ہوئے انہوں نے 22 رنز بنائے اس کے بعد 90 رنز پر افتخار احمد 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔اسکور بھی تیزی سے بڑھ رہا تھا لگ رہا تھا کراچی کنگز بہت آسانی سے جیت جائے گا لیکن ملطان سلطان نے عمدہ باؤلنگ اور فیلڈنگ سے ایسا ہونے نہیں دیا انہوں نے رنز بھی روکے اور وکٹیں بھی گرتی رہیں اور کراچی کنگز 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا سکی اور میچ برابر ہونے کی صورت میں سپر اوور میں چلا گیا۔کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم نے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کے علاوہ عماد وسیم 27 رنز بنا سکے۔ملطان سلطان کی طرف سے سہیل تنویر نے 3 وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ شاہد آفریدی ،عمران طاہر اور محمد الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سپر اوور میں کراچی کنگز نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 13 رنز بنائے،ملطان سلطان کی طرف سے سہیل تنویر نے سپر اوور کروایا اور 2 وکٹیں بھی حاصل کی۔ملطان سلطان نے 13 رنز کے حدف میں صرف 9 رنز بنا سکی۔کراچی کنگز کے بلے باز بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ملطان سلطان کے پاس ابھی ایک موقع ہے وہ آج ایلیمنیٹر میچ کے ونر کے ساتھ کل میچ کھیلے گا۔