24newspk
پی ایس ایل کیلیے دیگر لیگز خطرے کی گھنٹی بجانے لگیں

24 نیوز پی کے:دیگر کرکٹ لیگز پاکستان سپر لیگ خطرے کی گھنٹی بجانے لگیں ہیں ، فروری 2023 میں 5 ایونٹس جاری ہوں گے۔
پانچ بڑے ایونٹس میں بنگلادیش پریمیرلیگ(بی پی ایل)بگ بیش لیگ(بی بی ایل) جنوبی افریقی لیگ، یو اے ای انٹرنیشنل لیگ اور پی ایس ایل شامل ہیں، ان کیلیے اہم کھلاڑیوں کی دستیابی بڑا چیلنج بنے گی۔آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ 13 دسمبر 2022 سے 4 فروری تک ہوگا،لیگ کو زیادہ مقبول کرنے کے لئے اس دفعہ پلیئر ڈرافٹ کا سہارا بھی لیا گیاہے،ساؤتھ افریقہ نے بھی کرکٹ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،جنوبی افریقہ کے خزانے خالی ہیں اسے بھرنے کے لئے لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،لیگ جنوری میں ہوگی۔جنوبی افریقہ نے اس وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز قربان کردی اور اس وجہ سے جنوبی افریقہ کا ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
بنگلادیش پریمئر لیگ کا انعقاد بھی جنوری فروری 2023 میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یو اے ای بھی پہلی دفعہ ٹی 20 لیگ کرا رہا ہے اور لیگ کا انعقاد 6 جنوری سے 12 فروری تک ہوگا۔لیگ کے ارب پتی مالک نے کھلاڑیوں کے لئے خزانے کے منہ کھول دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق 2 پاکستانی سپر اسٹارز کو 12،12 کروڑ روپے کی بھی پیشکش کر دی گئی۔ اتنی لیگز کی وجہ سے میگا اسٹارز کا پی ایس ایل میں شرکت کرنا مشکل ہو گیاہے۔