• 24Newspk

پی ایس ایل کی انعامی رقم کا اب کیا کرنا چاہئے؟ راشد لطیف نے انتہائی زبردست مشورہ دیدیا


لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکٹ کیپر راشد لطیف نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز کے مالکان چاہیے کہ وہ لیگ کے کی تمام انعامی رقم کورونا وائرس کیلئے مختص کر دیں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی انعامی رقم کو کرونا وائرس کے خلاف جمع کیے امدادی فنڈ میں جمع کروانی چاہیے، مجھے امید ہے کہ اس مشکل وقت میں پی ایس ایل مالکان ایک بار پھر قوم اور عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔


واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں خوف کی صورتحال ہے۔اس کی وجہ سے پی ایس ایل کے میچز بھی متاثر ہوئے ہیں۔ پہلے تو کراچی اور لاہور میں شائقین کے بغیر میچز کروائے گئے، اس کے بعد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

26 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us
  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved