Search
24newspk
پی ایس ایل کے افتتاحی میچ سے قبل ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے دعا

ملتان (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آغاز کل ملتان میں رنگارنگ تقریب سے ہوا۔پاکستان سپر لیگ میں پہلا میچ دفائی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان ہوا۔میچ شروع ہونے سے پہلے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ترکیہ اور شام میں زلزلہ آنے کی وجہ سے ہزاروں افراد کی اموات ہوئی جبکہ کروڑوں لوگ متاثر ہوئے اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم نے میچ سے پہلے پنجاب پولیس کے شہید اہلکار ا کے بچے سے بھی ملاقات کی۔
