24newspk
پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں ’ بائیو سیکیور ببل ‘ بنانے کیلئے کس ملک سے ماہرین کو بلایا جائے گا ؟

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان سپر لیگ سیز ن 6 کے بقیہ میچز رواں سال جون میں کروائے جائیں گے ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لئے بائیو سیکیور ببل کے لئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے دوران سخت اقدامات کیے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں پارٹی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کی فیملی کو بھی ہوٹل میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی جو بھی پروٹوکول توڑے گا ان کے خلاف سخت اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق جس کمپنی سے بائیو سیکیور ببل کی خدمات حاصل کی جائیں گی انہوں نے انگلینڈ اور سری لنکا میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکی ہیں ۔
برطانوی کمپنی کے لوگ کراچی آ کر سسٹم بنائیں گے اور اس کی مانیٹرنگ کریں گے اور سسٹم کو پاکستان کے لوگ چلائیں گے ، ایک بار ببل میں داخل ہو نے والا شخص ٹورنامنٹ ختم ہونے تک باہر نہیں جا سکے گا ۔پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز یکم جون سے شروع ہونگے،اس سے پہلے 22 مئی کو ہوٹل میں سب قرنطینہ میں رکھا جائے گا بعد ازاں تین روز ہ ٹریننگ سیشنز بھی ہوگا۔