24newspk
پی ایس ایل 5،کونسے غیر ملکی کھلاڑی ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہونگے ؟جانئے

کراچی(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا آغاز 14 نومبر سے کراچی میں ہوگا ۔پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لئے غیر ملکی کھلاڑی بھی ائیں ہیں لیکن کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو پی ایس ایل کا حصہ نہیں بن سکے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز 14 نومبر سے کرچی میں کھیلے جائیں گے۔کچھ غیر ملکی کھلاڑی ہیں جو پی ایس ایل سیزن فائیو کے بقیہ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ان کھلاڑیوں میں پشاور زلمے کے سابق کپتان اور پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور غیر ملکی کھلاڑی ڈیرن سیمی پی ایس ایل کے میچز نہیں کھیل پائیں گے اور ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں کیوں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹس معطل ہیں۔ان کی جگہ صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
کراچی کنگز کے مچل میک کلینگن جن کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے وہ بھی پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کر سکتے اور وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں اس کی وجہ نیوزی لینڈ کے آئسولیشن قوانین ہیں جن کی وجہ سے وہ دسستبردار ہو گئے ہیں ۔ان کی کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کے وین پارنل کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ ملتان سلطان کے جیمز وینس جن کا تعلق انگلینڈ سے ہے ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور بنگلادیش کے محمود اللہ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کورونا وائر س کی وجہ پی ایس ایل فائیو کے پلے آف اور فائنل ملتوی ہوگئے تھے ۔14 نومبر سے 17 نومبر تک کراچی میں بقیہ میچز کھیلے جائیں گے۔