24newspk
پی ایس ایل 6 میں کورونا کے وارجاری،مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

کراچی(کرکٹ نیوز پی کے) کورونا وائرس نے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کو متاثر کیا ہے اور پی ایس ایل 6 کو بھی بیچ میں روک دیا گیا اور پچھلے سال کی طرح باقی میچ رواں سال کے آخر میں کروانے پر غور ہو رہا ہے۔پچھلے سال جب کورونا کی وجہ سے پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہوئے تھے تو اس وقت پی ایس ایل کے کسی کھلاڑی کو کورونا وائرس نہیں ہوا تھا لیکن اس دفعہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں اور آفیشلز سمیت متعددکیسز سامنے آئے تھے اور اب مزید تین کھلاڑیوں کو کورونا ہو گیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 کے مطابق پی سی بی نے تینوں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی، تینوں کھلاڑی10 دن تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ ان کھلاڑیوں کے بدھ والے دن ٹیسٹ کروائے گئے تھے او ر ان کھلاڑیوں کو میچ میں نہیں کھلایا گیا تھا ، اس کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز کے مالکان کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی جس میں فیصلہ کیا گیا کی پی ایس ایل کو ملتوی کیا جائے۔