top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل 6، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ، کتنے فیصد شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی؟


کراچی(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال؛ ہو گئی ہیں ،جنوبی افریقہ کی ٹیم کا دورہ پاکستان کے بعد اب پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ پاکستان سپر لیگ کا سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے سال آدھا پی ایس ایل بغیر تماشائیوں کے کروایا گیا اس دفعہ بھی ایسا ہی لگ رہا تھا لیکن اب شائقین کرکٹ کی لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دے دی ہے


پاکستان سپر لیگ کے سیزن سکس کے لئے آن لائن ٹکٹ کی فروخت جاری ہے اور 20 فیصد لوگوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔کراچی میں 6500 لوگ گراؤنڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکتے ہیں ۔لاہور میں 4500 لوگوں کو گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک ہی شخص ٹکٹ خرید سکتا ہے اور بچوں کے بے فارم پر ٹکٹ کی بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگا۔گراؤنڈ میں ٹکٹ پر موجوڈ کیو آر کوڈ درج ہوگا جس کو تین مختلف مقامات پر چیک کیا جائے گا۔ابھی ٹکٹ کی آن لائن فروخت کراچی میں جاری اس کے بعد جلد لاہور میں بھی آغاز کیا جائے گا۔



25 views0 comments
bottom of page