24newspk
پی ایس ایل 6 کا نمبر 1بولر بننے کے بعد شاہنواز دھانی نے اپنا ایوارڈ لاڑکانہ کے لوگوں کے نام کر دیا
Updated: Jul 10, 2021

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان سپر لیگ کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے بآسانی لاہور قلندرز کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ملتان سلطان نے 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے ،ملتان سلطان کی طرف سے سہیب مقصود 60 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین شاہ تین وکٹوں کے ساتھ کامیاب باؤلر رہے۔
حدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 89 رنز پر ڈھیر ہو گئی ،لاہور قلندرز کے اوپنرز اور مڈل آرڈر میں کوئی بھی بیٹسمین اچھی بیٹنگ نہ کرسکا۔ سب سے زیادہ 22 رنز جیمز فولکنر نے بنائے۔ محمد حفیظ 14 اور فخر زمان 13 رنز بناسکے۔ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے تباہ کن بولنگ کی اور صرف 5 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میچ کے بعد جب شاہنواز دھانی کو مین آف دی میچ دیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنا ایوارڈ اظہر محمود، اینڈی فلاور اور لاڑکانہ کے لوگوں کے نام کرنا چاہتا ہوں۔