top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب کس ملک میں ہوگی؟ جانئیے


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔پی ایس ایل کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے جو پاکستان میں ہو رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے چحٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ استنبول ترکی میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔


ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 کی افتتاحی تقریب اس دفعہ پاکستان سے باہر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مرتبہ پاکستان کے قریبی دوست ملک ترکی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ایس ایل 6 کے آفیشل گانوں کی ریکارڈنگ کے لئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی استنبول ترکی پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اسٹیڈیم میں نہیں ہوگی بلکہ ترکی میں پہلے سے ہی ریکارڈنگ کی گئی تقریب کو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔


24 views0 comments
bottom of page