top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ کا عمل کس شہر میں ہو گا؟ جانئیے


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کا سیزن فائیو جو پہلی دفعہ پاکستان میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غور شروع کر دیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اس سلسلے میں اگلے سال ہونے والا پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں پہلے ڈرافٹنگ ہو چکی ہے اس لئے اب ڈرافٹنگ کے لئے اگلا وینیو کراچی ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ اگلے مہینے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی اور پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ڈرافٹنگ کا ایونٹ آؤٹ ڈور ہوگا۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے وینیو پر مشاورت ہو رہی ہے اور کورونا کی وجہ سے ڈرافٹنگ آن لائن کروانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ پپی سی بی جلد پی ایس ایل کی فرنچائزز کے ساتھ مل کر معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے پرامید ہے۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں سیزن پاکستان میں ہوا تھا۔اس سے پہلے دو سیزن یواے ای میں کھیلے گئے جبکہ تیسرے اور چوتھے سیزن کے کچھ میچز پاکستان میں کروائے گئے تھے۔رواں سال پی ایس ایل کی چیمپئن کراچی کنگز ہے۔اسلام آباد نے دو دفعہ جبکہ پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک ایک مرتبہ چیمپئن بن چکی ہیں ۔

89 views0 comments
bottom of page