24newspk
پی ایس ایل 7 خطرے میں پڑ گیا! رمیز راجہ اور فرنچائز مالکان میں جنگ چھڑ گئی
Updated: Oct 2, 2021

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا،چیئرمین پی سی بی اور فرنچائز ملکان کے درمیان گہماگہمی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے منتخب چیئرمین رمیز راجہ اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز ملکان کے درمیان ملاقات ہوئی ،جس میں پی ایس ایل 7 کے بارے میں بات چیت ہوئی،ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ سے قبل ایک دوسرے کے درمیان اختلافات سامنے آئے۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے فرنچائیز مالکان کو سیدھی سیدھی سنا دیں۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ رمیز راجہ نے کوئٹہ گلیڈئیٹر کے مالک ندیم عمر کی باتوں کا جواب غصے میں آکر دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائیز مالکان کے درمیان جنگ چھڑ گئ جس پر چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے فرنچائیز مالکان سے صاف صاف کہہ دیا یا اپنی ٹیم کو چھوڑ دیں یا پھر اپنی ٹیم کا ساتھ دیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ سے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے آئندہ تین ماہ نہایت اہم ہیں جس پر رمیز راجہ نے جاوید آفریدی سے سوال کیا کہ کیا آپ مجھے ڈرانا چاہتے ہیں؟آپ کو واضح کر دیں کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے عندیہ دیا ہے کہ پی ایس ایل 7 میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی جگہ نیلامی کی جائے جس طرح آئی پی ایل میں ہوتا ہے اس سے بڑے کھلاڑی پاکستان آئیں گے،رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا پاکستان کا دورہ ملتوی کرنے کے بعد بات کہی تھی۔