top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل 7، شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیون کا آغاز جنوری 2022 میں شروع ہو گا اور پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے لئے کےشائقین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچزکےحوالےسے بڑا فیصلہ کیا ہے این سی او سی کے اجلاس میں پی ایس ایل کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز میں 100فیصدتماشائیوں کوسٹیڈیم میں داخلےکی اجازت دے دی ہے۔تاہم صرف وہی افراد سٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے جن کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہوگی۔ این سی اوسی نے اس حوالے سے وفاق،صوبوں اورپی سی بی کومراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) پی ایس ایل کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا ذمہ دار ہوگا۔پی ایس ایل سیون کا آغاز جنوری کے آخری ہفتے میں ہوگا۔

539 views0 comments
bottom of page