top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز نے وہ کر دیا جو کوئی بھی ٹیم نہ کر سکی! ناقابل شکست ملتان سلطانز کو شکست



لاہور(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 7 میں اب تک کی ناقابل شکست ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز نے مات دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ۔

لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان نے 37 گیندوں پر 2 چھکے اور 5چوکے شامل تھے۔کامران غلام 42،محمد حفیظ 43،فل سالٹ 26 رنز بنا سکے۔ملتان سلطانز کی طرف سے عمران طاہر،شاہنواز دھانی،انور علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطان نے 183 رنز کے حدف کے تعاقب میں 130 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ملتان سلطانز کی طرف سے کوئی بلے باز بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔لاہور قلندرز کی بہترین بولنگ کے سامنے ڈھیر ہو گئے۔ملتان سلطان جن کو پچھلے 6 میچ میں کوئی شکست نہیں دے سکا تھا ان کو بالآخر لاہور قلندرز نے بہت بری شکست دے دی۔ملتان سلطان کی طرف سے صحیب مقصود 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ ٹم ڈیوڈ 24،خوشدل شاہ 22 اور کپتان محمد رضوان 20 رنز بنا سکے۔

ملتان سلطانز کے 6 بلے باز ڈبل فگر تک نہیں پہنچ سکے۔لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ باقی کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی ،حارث رؤف،اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔فخر زمان کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔


26 views0 comments
bottom of page