24newspk
پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کے نئے کوچ منتخب کیے جانے کے بعد پیٹر مورس کا پہلا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کا ساتواں سیزن اگلے سال جنوری میں کھیلا جائے گا،پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لئے کراچی کنگز نے نئے ہیڈ کوچ کا ناتخاب کر لیا ہے،انگلینڈ کے سابق کرکٹر پیٹرمورس کراچی کنگز کے ہیڈکوچ مقرر کر دیے گئے۔ پیٹرمورس 2 مرتبہ انگلش ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔انگلینڈ کے سابق کرکٹر کا کوچنگ کا بہت تجربہ ہے انہوں نے 2020 میں بطور ہیڈکوچ ناٹنگھم کو چیمپئن بھی بنوایا۔
پیٹرمورس کا کہنا ہے کہ کراچی کنگزفیملی کا حصہ بننے پر بےحدپرجوش ہوں، پی ایس ایل دنیا کے بہترین ٹورنامنٹس میں سےایک ہے یہاں کی ثقافت اور لوگوں کاجذبہ قابل تعریف ہے پوری کوشش ہوگی کراچی کنگز کو ٹرافی دوبارہ جتواؤں۔