top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل 7: ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ایک اور بری خبر! شاہد آفریدی بھی کورونا کا شکار ہو گئے



ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی جو پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں اب انہیں سات دن تک قرنطینہ ہونا پڑے گا، سات دن کے بعد وہ کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آنے کی صورت میں پی ایس میں اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر سکتے ہیں.


آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہد آفریدی کو ٹریننگ کے دوران کمر میں تکلیف ہوئی تھی اور سالی کے انتقال کی وجہ سے بائیو سیکیور ببل سے نکل گئے تھے، ڈاکٹرز کو چیک اپ کروانے بعد بدھ کو ہوٹل واپس آگئے تھے وہاں ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد آج ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے.یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ شاہد آفریدی اپنا آخری پی ایس کھیل رہے ہیں.

15 views0 comments
bottom of page