• 24newspk

پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریر میں پی سی بی کی اہم تبدیلی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز رواں مہینے سے شروع ہو گا،پی ایس ایل 7 میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن افتتاحی تقریب میں پی سی بی نے اہم تبدیلی کر دی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں ہر دفعہ کی طرح رنگا رنگ تقریب کی بجائے سادگی سے افتتاحی تقریب کرنے پر گور کیا جا رہا ہے تقریب میں میوزک اور رقص نہیں ہوگا۔


پی سی بی ذرائع کے مطابق کووڈ کی صورتحال اورلاجسٹک مسائل کے باعث گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27 جنوری کوکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔افتتاحی تقریب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ خطاب کریں گے اور ان کے خطاب کے بعد پہلے میچ کا آغاز ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا ترانہ 20 یا 21 جنوری تک ریلیز کردیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ حکام اس حوالے سے پروگرام کوحتمی شکل دے رہے ہیں۔

152 views0 comments