top of page
  • Writer's picture24newspk

پی ایس ایل 8،پشاو ر زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی


کراچی (24 نیوز پی کے)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔پی ایس ایل کے9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4وکٹوں سے شکست دے دی ۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوٖئےمقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنا ئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے افتخار احمد 50 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ان کے علاوہ کپتان سرفراز احمد 39 رنز بناسکے۔ پشاور زلمی کی طرف سے عثمان قادر نے دو جبکہ ارشد اقبال اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


جواب میں پشاور زلمی کے بلے باز بھی مشکلات کا شکار رہی ، اوپنر محمد حارث18 اور بابر اعظم 19 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔صائم ایوب صفر، ٹام کیڈ مور 9رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد ریومین پاول اور جیمز نیشم نے46 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی،اس پارٹنرشپ نے پشاور زلمی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔جیمز نیشم 37 اور ریومین پاول 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی کی طرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نسیم شاہ ، محمد نواز اور قیس احمد نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آو ٹ کیا۔جیمز نیشم کو آلراؤنڈر پرفارمنس پر میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



10 views0 comments
bottom of page