24newspk
پی ایس ایل7 کا آغاز آج سے شروع ہوگا،پہلا میچ ملطان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا

کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کا آغاز آج 27 جنوری سے کراچی میں ہو رہا ہے۔پی ایس ایل 7 کی تیاریاں عروج پر ہیں ،ہر ٹیم ٹائٹل جیتنے کے لئے بہت محنت کر رہی ہے۔ایونٹ میں 6 ٹیمیں مد مقابل ہونگی،ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ،پشاور زلمی،کراچی کنگز،لاہور قلندرز ،ملطان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔
کراچی کنگز کی نمائندگی دنیا کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی شاداب خان کر رہے ہیں ،ملطان سلطان کی نمائندگی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر جیتنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کر رہے ہیں ان کی قیادت میں 2021 میں ملطان سلطان پی ایس ایل کا چیمپئن بنا تھا، لاہور قلندرز کی نمائندگی ٓئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر جیتنے والے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں ،لاہور قلندرز نے پچھلے پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی اور شائقین اس دفعہ بھی ان سے یہ ہی امید رکھتے ہیں ۔
پشاور زلمی کی قیادت فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کر ر رہے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی سرفراز احمد کر رہے ہیں ،اس پی ایس ایل میں شاہد خان آفریدی ا پنا آخری پی ایس ایل کھیل رہے ہیں اور وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔پی ایس ایل کا پہلا میچ آج 7 بجے کراچی میں کھیلا جائے گا۔پہلا میچ کراچی کنگز اور ملطان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔