• 24Newspk

پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور سے کراچی آتے ہوئے کراچی میں گر کر تباہ ہوگیا



کراچی۔22 مئی(24 نیوز پی کے-اے پی پی) پاکستان اایئر لائن کا مسافر طیارہ لاہور سے کراچی آنے ولا طیارہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔


پی آئی اے ترجمان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طیارہ میں 91 مسافر تھے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ حادثہ کے بعد سی ای او پی آئی اے خصوصی طیارہ سے کراچی پہنچ رہے ہیں ۔


صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پی آئی اے حادثہ پر اظہار افسوس ۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکہا کہ پی آئی اے کے طیارے کے اچانک حادثہ کا سن کر صدمہ پہنچا ہے،واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں گی ۔


حادثہ کے بعد وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور سینئرز ڈاکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری اسپتالوں میں پہنچ جائیں ۔ پاک بحریہ نے بھی جائے حادثہ پر آگ بجھانے کے لئے چار فائر ٹینڈرز روانہ کردئیے ہیں ۔ حادثہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کا آغاز کردیا ہے ۔

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube