24newspk
پی سی بی دفاتر اور ہائی پرفارمنس کیمپ بند ،وجہ کیا ہے؟ جانئیے

لاہور(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ بورڈ کا دفتر اور ہائی پرفارمنس کیمپ بھی بند کر دیا گیا،ہائی پرفارمنس کیمپ میں دورہ جنوبی افریقہ کے لئے کھلاڑیوں کی تیاریاں ہو رہ ی تھی۔ بند ہونے کی وجہ سے وہ متاچر ہو ئیں ۔ دونوں کو بند کرنے کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک آفیسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کی وجہ سے پی سی بی کو بند کر دیا گیا ہے اور وہ آفیسر ہائی پرفارمنس کیمپ میں بھی گیا تھا جس کی وجہ سے اس کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
پپاکستان کرکٹ بورڈ سے پہلے پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کو بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔ پی سی بی کے ایک آفیسر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پی سی بی کو 10 دن کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی سی بی کے عملے کا ٹیسٹ ہونگے اور ہائی پرفارمنس کیمپ میں موجود کھلاڑیوں اور آفیشلز کا بھی ٹیسٹ ہوگا منفی آنے کی صورت میں دوبارہ کیمپ لگایا جائے گا۔