24newspk
پی سی بی قومی ٹیم کا اعلان آج کرے گا؟ چیف سلیکٹر محمد وسیم کس وقت پریس کانفرنس میں سکواڈ کا اعلان

24 نیوز پی کے:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم اس حوالے سے 15 ستمبر بروز جمعرات قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔
پریس کانفرنس پاکستان کے وقت کے مطابق 4 بج کر 30 منٹ پر شروع کی جائے گیپریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز، نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔
