24newspk
پی سی بی نے زمبابوے کیخلاف سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے ) زمبابوے کا دورہ پاکستان ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے،رواں ماہ کے آخر میں سیریز کھیلی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز ملتان کی جگہ اب راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹی 20 سیریز بھی کھیلی جانی ہے پہلے سیریز روالپنڈی میں کھیلی جانی تھی لیکن اب نئے شیڈول کے مطابق ٹی 20 سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،دوسرا یکم نومبر کو میچ کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 7 نومبر سے لاہور میں ہوگا،دوسرا ٹی 20 میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 10 نومبر کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستا ن کے لئے 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی ۔مہمان ٹیم کے کھلاڑی ستائیس اکتوبر تک قرنطینہ میں رہیں گے۔