24newspk
پی سی بی نے سابق سٹار بیٹسمین محمد یوسف کو بڑا عہدہ دیدیا

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے )پپاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز محمد یوسف کو بڑا عہدہ دے دیا ہے،پی سی بی نے نے نئے کوچز کا اعلان کر دیا ہے جس میں ہائی پرفارمنس اور ایسوسی ایشنز کے کوچز بھی شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز محمڈ یوسف کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے ان کے علاوہ سابق کرکٹرزعتیق الزمان ہائی پرفارمنس میں وکٹ کیپنگ اور فیلڈنگ کوچ کا عہدہ دیا گیا جبکہ سابق فاسٹ باؤلر محمد زاہد کو فاسٹ بولنگ کوچ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل اقبال ،اعزاز چیمہ ،باسط علی ،عبدالرزاق کو ایسوسی ایشنز کے کوچ مقرر کر دیا ہے ان کے علاوہ غلام علی ،ہمایون فرحت،عرفان فاضل،ظفر اقبال کی بھی تقرریاں کر دی گئی ہیں ۔