24newspk
پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کا انتخاب کر لیا

لاہور(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا نئے چیف سلیکٹر مقرر کا انتخاب کر دیا گیاہے۔پی سی بی نے نئے قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کی زمہ داری محمد وسیم کو سونپ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔محمد وسیم 2023 ورلڈ کپ تک چیف سلیکٹر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔محمد وسیم جو ڈومیسٹک میں ناردرن کے کوچ ہیں اب ان کی جگہ نئے کوچ کی تقرری کی جائے گی۔محمد وسیم قائد اعظم ٹرافی کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔
محمد وسیم نے پاکستان کے لئے 18 ٹیسٹ میچوں میں 783 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ،25 ایک روزہ میچوں میں 543 رنز بنائے جس میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔محمد وسیم نے 194 فرسٹ کلاس میچ کھیلےاور 10074 رنز بنائے جس میں 27 سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے محمد وسیم کو قومی ٹیم کاچیف سلیکٹر اورسلیم یوسف کوپی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقررکردیا،دونوں عہدیداروں کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے ۔