top of page
  • Writer's picture24newspk

پی سی بی نے مجھ سے جھوٹ بولا اور کنٹریکٹ کے مطابق مجھے پیسے ادا نہیں کیے۔۔ جیمز فالکنر


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچز لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں ۔پی ایس ایل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ پوزیشن ہو گئی ہے۔ملتان سلطانز،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر دیا ہے۔پی ایس ایل کی فرنچائنز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی آل راؤنڈر جیمز فالکنر نے پی ایس ایل چھوڑ دیا ہے ۔


جیمز فالکنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ" میں پاکستانی کرکٹ شائقین سے معذرت خواہ ہوں۔ لیکن بدقسمتی سے مجھے پی سی بی کی جانب سے میرے معاہدے/ادائیگیوں کا احترام نہ کرنے کی وجہ سے گزشتہ 2 میچوں سے دستبردار ہونا پڑا اور پی ایس ایل چھوڑنا پڑا۔ میں پوری مدت یہاں رہا ہوں اور وہ مجھ سے جھوٹ بولنا جاری رکھا ہے۔




69 views0 comments
bottom of page