top of page
  • Writer's picture24newspk

پی سی بی پر جو تنقید کرتا ہے اس کو ۔۔۔۔! ،عاقب جاوید نے بڑی بات کہہ دی


لاہور(کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر جو بھی تنقید کرتا ہے اسے پی سی بی عہدہ دے دیتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ پی سی بی پر جو بھی تنقید کرتا ہے اسی نوکری دی جاتی ہے ،جاوید میانداد نے پی سی بی کی پالیسیوں پر تنقید کی تو فیصل اقبال کو بلوچستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنا دیا گیا۔ عمر گل تنقید کرتے ہین لیکن پی سی بی کی کمیٹی میں بھی ہیں ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ بھی ہیں ۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز تو رکھ لیے لیکن کوئی پلان نہیں نظر آیا،انہوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے بارے میں کہا کہ جو لوگ ان پر تنقید کرتے ہیں وہ سلیکشن کمیٹی میں ہونگے تو ہم آہنگی نہیں آسکتی،مصباح الحق کو ایسی ٹیم دینی چاہیے جس پر وہ وعتماد کر سکیں ۔


38 views0 comments
bottom of page