• 24Newspk

پی سی بی کا نیا سنٹرل کانٹریکٹ جاری کردیا،کون رہا ان اور ہو گیا آؤٹ؟



لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 21-2020 کرکٹ سیزن کے لئے سنٹرل کانٹریکٹ جاری کر دیا ۔جس کے مظابق

21 کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کانٹریکٹ دیا گیا ہے ۔


تفصیلات کے مظابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو رکھا ہے یہ کیٹیگری ان کی پرفارمنس کے لحاظ سے بنائی گئی ہے۔سب سے بات کرتے ہیں کیٹیگری اے (A) کی جس میں صرف تین کھلاڑی جگہ بنا سکے ہیں۔ان کے نام یہ ہیں۔

کیٹیگری اے

1- اظہر علی

2-بابر اعظم

3- شاہین شاہ آفریدی

پی سی بی نے کئی کھلاڑیوں کی تنزلی کر دی ہے ۔اب بات کرتے ہیں کیٹیگری بی کی جس میں 9 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ان کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔


کیٹیگری بی (B)

1- عابد علی 2-اسد شفیق 3-حارث سہیل 4-محمد عباس 5-محمد رضوان 6-سرفراز احمد 7-شاداب خان 8-شان مسعود

9-یاسر شاہ

اس کیٹیگری میں سرفراز احمد ،شاداب خان اور یاسر شاہ کی تنزلی ہوئی ہے۔واضع رہے کہ سرفراز احمد کو حالی میں کپتانی سے ہٹایا گیا تھا پھر ٹیم سے بھی نکالا گیا تھا ۔شاداب خان کی بھی کوئی اچھی پرفارمنس نہیں تھی لیکن پی ایس ایل میں اس نے عمدہ پرفارمنس سے اپنی جگہ بنالی ہے۔


اب بات کرتے ہیں کیٹیگری سی (C) کی اس میں چھ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ان کھالڑیوں کے نام یہ ہیں

ٖٖ1-فخر زمان 2-افتخار احمد 3-عماد وسیم 4-امام الحق 5-نسیم شاہ 6-عثمان شنواری شامل ہیں۔

پی سی بی نے اس دفعہ ایک نئی کیٹیگری کا اضافہ کیا ہے ایمرجنگ کھلاڑیوں کی جس میں 3 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جن میں

1-حیدر علی 2-حارث رؤف 3- محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔


اس دفعہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو سنٹرل کانٹریکٹ نہیں دیا گیا جن میں محمد حفیظ شعیب ملک محمد عامر وہاب ریاض کو شامل نہیں کیا گیا۔ محمد عامر اور وہاب ریاض نے حالی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جب ٹیم کو ان کی ضرورت تھی،شعیب ملک نے ایک روزہ اورٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

26 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube