top of page
  • Writer's picture24newspk

پی سی بی کی نئی مینجمنٹ میں سے کوئی رابطہ کرتا ہے تو ریٹائرمنٹ واپس لینےکا سوچوں گا،محمد عامر


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اس کے بعد ان کو ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر سابق کرکٹر نے ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اس کے بعد محمد عامر لیگ کرکٹ ہی کھیل رہے ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ اس ٹیم مینجمنٹ کے ہوتے ہوئے میں نہیں کھیل سکتا،اب بورڈ اور ٹیم کی پوری مینجمنٹ تبدیل ہو گئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر بورڈ سے کسی نے رابطہ کیا تو میں اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے کر عزت کے ساتھ آؤں گا ورنہ نہیں ۔


محمد عامر ان دنوں ٹی 10 لیگ میں بنگلا ٹائیگرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں انہوں نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا پی سی بی منیجمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اگر کسی نے رابطہ کیا تو پھر واپسی کا سوچوں گا۔میں خود کبھی بھی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا میں عزت کے ساتھ واپسی چاہتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار کر اور لیگ کرکٹ انجوائے کر رہا ہوں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ محمد عامر 2010 میں میچ فکسنگ کی وجہ سے 5 سال سزا ہوئی تھی اور انہوں نے 2016 میں ٹیم میں واپسی کی تھی ۔محمد عامر نے پاکستان کو2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا انہوں نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا تھا۔محمد عامر نے پاکستان کے لئے 36 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 119 وکٹیں حاصل کی اور61 ون ڈے میچوں میں 81 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 50 ٹی 20 میچوں میں 59 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔

26 views0 comments
bottom of page