top of page
  • Writer's picture24newspk

پی سی بی کی وسیم اکرم کو عہدہ لینے کی پیشکش ، سابق کپتان نے کیا جواب دیا ؟


کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے عہدہ لینے کی پیشکش کی گئی لیکن وسیم اکرم نے مصروفیات کی وجہ سے عہدہ لینے سے معذرت کر لی۔


تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر قبال قاسم کے بطور چیئرمین کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ کے بعد پی سی بی ابھی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچھلے دنوں کمیٹی کے رکن اور سابق کپتان مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ لینے کی پیشکش کی تھی،ان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پیشکش کی تھی۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی ذاتی اور پروفیشنل مصروفیات کی وجہ سے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ میں آزادانہ کام کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ اگر میں عہدہ لے لیا تو مجھ پر الزامات لگا دیے جائیں گے مفادات کے تصادم کے ۔آپ کو بتاتے چلیں کہ وسیم اکرم ،وسیم خان ،اقبال قاسم،محسن خان کے ساتھ کرکٹ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں


وسیم اکرم نے پاکستان کے لئے 104 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 414 وکٹیں حاصل کیں اور 356 ون ڈے میچوں میں 502 وکٹیں بھی حاصل کیں ۔

53 views0 comments
bottom of page