• 24News pk

پی سی بی کا کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے بڑی پیشکش


کراچی۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزکو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کرتا ہے۔ پی سی بی سے بدھ کی شب یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی سی بی نے اپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے یہ فیصلہ لیگ کے تمام شرکاکی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا ہے۔


ویکسین کی یہ ڈوز جمعرات کولگائی جائے گی تاہم یہ اختیار کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاس ہوگا کہ آیا وہ کورونا ویکسین لگواناچاہتے ہیں یا نہیں۔پی سی بی گذشتہ چند عرصے سے قومی اور وفاقی حکومت کے عہدیداران سے رابطے میں تھا، جہاں انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی بین الاقوامی مصروفیات اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے، اپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے تحت ہم نے کورونا ویکسین کا ایک حصہ حاصل کیا ہے جسے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام افراد کولگانے کی پیشکش کررہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے کورونا وائرس کی یہ ویکسین لگوانا لازمی قرارنہیں دیا گیا، ویکسین کی یہ ڈوز حکومتی پروٹوکولز کے عین مطابق کوالیفائیڈ ہیلتھ ورکرز کے ذریعے لگائی جائے گی۔

31 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved