• 24News pk

پی ڈی ایم جماعتیں ایک دوسرے سے ”ہاتھ “کر رہی ہیں، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور



لاہور ۔3جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں ایک دوسرے سے ”ہاتھ “کر رہی ہیں، ہر اپوزیشن جماعت بس اپنا ”فائدہ “چاہتی ہے مگر حکومت کر پشن کر نےوالوں کو کوئی رعایت اور معافی نہیں د ے گی انکو حساب دینا ہی پڑ ےگا ‘ سینیٹ اور عام انتخابات دونوں اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔وہ یہاںگور نر ہاﺅس میں صوبائی وزیر زکوة وعشر شوکت علی لالیکا سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔


اس موقع پر سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی ۔ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے دوچار کیا مگر وزیر اعظم عمران خان جب اقتدار میں آئے تو اپنی کامیاب حکمت عملی کے ذریعے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، آج تمام ادارے پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا اعتراف کررہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان آج جب کامیابی سے آگے جارہا ہے تو اپوزیشن کو یہ برداشت نہیں ہورہا اسی وجہ سے پی ڈی ایم کبھی احتجاج اور کبھی استعفوں کی دھمکیاں دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام عزائم ناکام ہوں گے اور عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی۔


چوہدری محمدسرور نے کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں اس لئے اپوزیشن جماعتیں حکومت کے بارے میں جتنے مرضی خواب دیکھتی رہیں وہ پورے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے اور اپوزیشن کو ایک بار پھر ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، اپوزیشن جماعتیں ملک میں جمہوریت اور حکومت کو عدم استحکام کاشکار کر نے کی سازشیں کر رہی ہیں مگر انکی یہ سازشیںناکام ہی ہوں گی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پی ڈی ایم میں اتحاد اور یکجہتی کے دعوے کر رہی ہیں مگر حقیقت میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک وقوم نہیں صرف اپنے مفادات کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے اور ان میں اتحاد نام کی کوئی چیزنہیں ۔

0 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved