• 24News pk

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا دوہرا معیار پوری قوم نے دیکھ لیا ہے، وفاقی وزیر انسداد منشیات


ننکانہ صاحب ۔14فروری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا دوہرا معیار پوری قوم نے دیکھ لیا ہے، وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں پیسے کا کردار ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ کی اسلام آباد کی نشستوں کے لئے جن امیدواروں کو نامزد کیا ہے ان کے بارے میں ہر پاکستانی جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب جمہوری حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن میں اب کوئی دم خم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ تین مارچ کو سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات اور اصل حقائق کو سامنے لانے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔


0 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved