• 24newspk

چار ون ڈے میچز میں صرف 10 رنز: محمد حارث کی سلیکشن پرسوالیہ نشان!


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث جن کی سلیکشن پر بڑی تنقید ہو رہی ہے،محمد حارث ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کے بعد سے اب تک متاثر نہیں کرسکے ہیں ۔

محمد حارث کو دورہ نیدرلینڈ کے لئے منتخب کیا گیا تھا اس کی سلیکشن پر سوشل میڈیا ہر تنقید بھی ہوئی تھی اور محمد حارث اس تنقید کا جواب نہیں دے سکے ، وہ اب تک چار میچز میں صرف دس رنز اسکور کرسکے ہیں جس کے بعد یہ باتیں کی جارہی ہیں کہ انھیں انٹرنیشنل کرکٹ میں جلدی ڈیبیو کرادیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اس رائے سے متفق نہیں ہیں۔ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ باہر سے دیکھنے والے لوگوں اور اندر سے دیکھنے والے لوگوں میں فرق ہوتا ہے۔کوئی پلیئر جب تمام باکسز کو ٹک کرلیتا ہے اسی کے بعد اسے کھلایا جاتا ہے فارم آنی جانی چیز ہے مگر ہمیں اس کی صلاحیت پر ذرا بھی شک نہیں ہے۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک میچ ونر بولر ہے اور ایشیا کپ میں ان کی کمی ضرور محسوس ہوگی تاہم جو بولرز ہمارے پاس ہیں انھی کے ساتھ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے

Web Desk (24 News PK) Pakistan cricket team's wicket keeper batsman Muhammad Haris, whose selection is being heavily criticized, Muhammad Haris has not been able to impress since his debut in ODI cricket.

Muhammad Haris was selected for the tour of Netherlands, his selection was criticized on social media and Muhammad Haris could not respond to this criticism, he has been able to score only ten runs in four matches so far, after which these things were said. It is being said that he has been given an early debut in international cricket.



Pakistan Cricket Team Head Coach Saqlain Mushtaq does not agree with this opinion. Saqlain Mushtaq says that there is a difference between outsiders and insiders. When a player ticks all the boxes, after that he is fed, form is something to be expected, but we need to focus on his ability. There is no doubt.


Saqlain Mushtaq said that Shaheen Shah Afridi is a match winning bowler and he will be missed in the Asia Cup but we will try to play the best with the bowlers we have.

18 views0 comments