top of page
  • Writer's picture24newspk

چوبیس برس بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) 24برس بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔پاکستان کے دروہ کے لئے آسٹریلیا نے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔جس کی قیادت پیٹ کمنز کر رہے ہیں اور اسٹیو سمتھ نائب کپتان ہو نگے۔ دورہ کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ ،تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔


آسٹریلیا کرکٹ ٹیم میں ٹیسٹ سکواڈ میں آشٹن اگر ، سکاٹ بولینڈ ، کیمرون گرین ، مارکوس ہیرس ، ایلیکس کیری ، ٹریوس ہیڈ ، جوش ہیزل ، جوش انگلز، مارنوس لابوشین ، عثمان خواجہ ، مچل مارش ، مچل سٹارک ، مچل سویپسن ، مائیکل نیثر، نیتھن لیوئن ٹیم کا حصہ ہیں ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ آسٹریلیا نے 24 سال پہلے 1998 میں اسٹیو وا کی کپتانی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ دورہ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچ کھیلے گئے تھے ٹیسٹ سیریز اور ون ڈے سیریز آسٹریلیا نے جیتی تھی۔





17 views0 comments
bottom of page