24newspk
چھکے کہاں ہے؟ انگلینڈ کی بیٹنگ میں 12 چھکے، پاکستان کی طرف سے صرف 1 محمد وسیم کا چھکا؟

24نیوز پی کے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے 161 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے 39، محمد وسیم نے 26 اور افتخار احمد نے 22 رنز بنائے۔
انگلیںڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی وہی اپروچ جاری رکھی جس سے پاکستان کو ہوم گراؤنڈز میں شکست دی تھی اور انہوں نے اپنی اننگز میں 12 چھکے لگائے، جس میں بین سٹوکس نے 3، لیام لونگسٹون نے 2، ہیری بروک نے 4 اورسیم کرن نے بھی 3 چھکے لگائے، جبکہ پاکستان کی طرف سے صرف ایک چھکا آیا جو محمد وسیم جونیئر نے لگایا۔ آصف علی ، افتخار احمد، خوشدل شاہ جن کو رکھا ہی چھکے لگانے کے لئے ہے وہ ایک بھی چھکا نہ لگا سکے جبکہ آل راؤنڈرز محمد نواز اور شاداب خان بھی کھچ خاص نہ کر پائے۔
اس کے علاوہ پاکستان کی فیلڈنگ بھی ایک بڑا مسئلہ نظر آیا اور کھلاڑی کنفیوز دکھائی دیے کیچز بھی ڈراپ ہوئے۔ اب پاکستان جو کہ ایک خراب مڈل آڈر سے پہلے ہی پریشان ہے آگے حکمت عملی کیا ہوگی یہ دیکھنا ہوگا لیکن فیلڈنگ پاکستان کے کچھ عرصے سے بہت ہی خراب رہی ہے پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ افغانستان کے خلاف 19 تاریخ کو کھیلے گا جبکہ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔