top of page
  • Writer's picture24newspk

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد


اسلام آباد (24نیوز پی کے) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے”یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی“ کے پرُ مسرت موقع پراہل وطن کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی


آج پوری قوم یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کو بھر پور جوش اور ولولے کے ساتھ منا رہی ہے۔پاکستان مسلمانان برصغیر کی انتھک جدوجہد اور لازوال قربانیوں سے وجود میں آیا۔لاکھوں مسلمانوں نے اپنے بچوں کے بہتر اور آزاد مستقبل کیلئے قربانیاں دیں۔آج ہم ان کی قربانیوں کی وجہ سے پُرامن، باوقار ملک میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ہم پر اور ہماری آنے والی نسلوں پر قرض ہیں۔



پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے ایک جدید جمہوری ریاست کا خواب دیکھا تھا۔ اس خواب کی تعبیر میں ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ہمیں ملک کے تمام اداروں کو مضبوط کرنا ہے تاکہ وہ آئین و قانون کے مطابق ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردارا دا کرسکیں۔پاکستان نے عالمی امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔


ہماری مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے اس سلسلے میں جو قربانیاں اور عزم و ہمت کی لازوال داستانیں رقم کیں ان کی مثال نہیں ملتی۔اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری علاقائی مفادات سے بالاتر ہو کر نہ صرف ان قربانیوں کا اعتراف کرے بلکہ پاکستان سے بھر پور تعاون کرے۔چیئرمین سینیٹ



ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ ہمارا یوم آزادی آنے والے دنوں میں ہمارے لئے سیاسی، اقتصادی اورسماجی استحکام کی نوید لے کر آئے گا۔پوری قوم جانتی ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے اقوام عالم کو کورونا وائرس جیسی خطرناک عالمی وباء نے گھیر رکھا ہے جس کی وجہ سے تمام ممالک کی معیشت، اقتصادیات، تعلیم،صحت سمیت ہر شعبہ زندگی متاثر ہوا۔دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کیلئے ہم سب پر عزم ہیں۔


مسلح افواج، سول و آرمڈ فورسز اور دیگر متعلقہ اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔آزادی کی نعمتوں کے تحفظ کیلئے ہمیں باہمی تعاون اور خیر سگالی کو فروغ دینا ہوگا۔اس دن ہم اپنے ہیروز اور ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایاکہ ہماری آزادی کسی اندرونی یا بیرونی عوامل سے متاثر نہ ہو۔آئیں عہد کریں کہ بابائے قوم ؒ کے نظریات اور علامہ اقبال ؒ کی فکر کے تحت ہم ایمان و یقین، اتحاد و یگانگت اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔


اہل وطن کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو۔

7 views0 comments
bottom of page