24newspk
چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے ملاقات

کرکٹ نیوز پی کے:چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے ملاقات.. ملاقات میں کھیلوں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. سردار عتیق کہتے ہیں کشمیر میں کرکٹ کا بے تحاشا ٹیلنٹ موجود ہے جسے پروموٹ کریں گے.

چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے ملاقات ہوئی ملاقات میں کشمیر لیگ اور مظفرآباد ٹائیگرز کی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی. سردار عتیق کہتے ہیں کہ کشمیر میں سپورٹس کے کلچر کو پروموٹ کرنے کے لیے مظفرآباد ٹائیگرز کی ہر طرح کی سپورٹ کریں گے ۔ اللہ کرے یہ ایونٹ اتنا کامیاب ہو کہ آگے چل کر جموں ،سرینگر اور لداخ میں بھی یہ ایونٹ کروا سکیں ۔ کشمیر میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے ۔۔ اس دوران چئیرمین مظفر آباد ٹائیگرزارشد خان تنولی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے ٹیلنٹ کو دنیا اب کرکٹ کے میدان میں دیکھے گے ۔ مظفرآباد میں کرکٹ اکیڈمی کے آغاز سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو گا۔ملاقات کے دوران چئیرمین مظفرآباد ٹائیگرز نے سردار عتیق کو فرینچائز کی شرٹ اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔ گئیں.