24newspk
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے استعفیٰ دیدیا! راشد لطیف نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے سرابرہ احسان مانی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کوبجھوادیا ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن چیف بھی ہیں
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق کپتان کرکٹ ٹیم وکٹ کیپر بلے باز 52 سالہ راشد لطیف نے دعوی کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے 75 سالہ چیئرمین احسان مانی نے چند روز قبل ہی اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کے حوالے کیا ہے اورمیری یہ اطلاع بالکل درست ہے۔ احسان مانی کے عہدے کی مدت رواں سال 4 ستمبر کو پوری ہونے جا رہی ہے تاہم پی سی بی نے اپنے سربراہ کے مستعفی ہونے کی اطلاعات پرفی الحال چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کے راشد لطیف نے پاکستان کے لئے 2003-1992 تک نمائندگی کی۔انہوں نے اپنے کیریئر میں 37 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 1381 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں شامل ہیں اور وکٹ کے پیچھے 130 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایک روزہ کرکٹ میں راشد لطیف نے 166 میچوں میں 1709 رنز بنائے جس میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں اور انہوں نے وکٹ کے پیچھے 220 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔