24newspk
چیمپئنز ٹرافی؛ کسی کو پاکستان جانے پرپریشانی نہیں ہوگی، آئی سی سی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں 2022 میں بڑی ٹیمیں پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں تو آئی سی سی نے بھی بڑے ایونٹ پاکستان میں کروانے کو تیا رہے،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان میں کھیلا جائے گا،اس کے علاوہ 2023 میں ایشیا کپ پاکستان میں کھیلا جائے گا ۔
آئی سی سی نے کہہ دیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان میں کھیلنے کے لئے کس ٹیم کو پریشانی نہیں ہو گی،کس بھی ٹیم کو سفر کرنے پر کوئی تحفظات نہیں ہوں گے۔آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دو دہائیوں کے بعد پاکستان میں بڑے ایونٹ کا انعقاد ہوگا اور پاکستان جانے پر کسی بھی ملک کو کوئی تحفظات نہیں ہونگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم پاکستان کو اس ایونٹ کے لئے اہل نہیں سمجھتے تو کبھی بھی پاکستان کو میزبانی کے لئے منتخب نہ کرتے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان اس ایونٹ کو بڑے اچھے طریقے سے مکمل کرے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی انگلینڈ میں کھیلی گئی جس میں پاکستان نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔