• 24News pk

چین 31 جنوری تک پاکستان کو پانچ لاکھ کووڈ۔19ویکسین ڈوزز فراہم کرے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی


اسلام آباد۔21جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین 31 جنوری تک پاکستان کو پانچ لاکھ کووڈ۔19ویکسین ڈوزز فراہم کرے گا۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ میری دسمبر میں چینی وزیر خارجہ سے اس حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر میری چینی وزیر خارجہ سے (آج)جمعرات کو دوبارہ گفتگو ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں قوم کو خوش خبری سنانا چاہتا ہوں کہ چین نے وعدہ کیا ہے کہ 5 لاکھ ویکسین ڈوزز 31 جنوری تک پاکستان کو تحفتاً مہیا کر دی جائیں گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ان سے گزارش کی کہ مستقبل قریب میں ہماری ضرورت 1.1 ملین ڈوزز کی ہے جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ مطلوبہ مقدار میں ویکسین فروری کے آخر تک مہیا کر دی جائیں گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا عالمی وبائی چیلنج کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان، خود کرونا وبا سے متعلقہ تمام اہم اجلاسوں کی سربراہی کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے عمدہ کوآرڈینیشن کا مظاہرہ کیا۔پاکستان نے عوام الناس کی جانوں کو وائرس سے بچانے اور ساتھ ہی ساتھ معیشت کو بچانے کے لئے جو کردار ادا کیا اسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا اگلا چیلنج اس وبا سے نبرد آزما ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور عمررسیدہ شہریوں کو وبا سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ویکسین کی دستیابی تھی۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ جب چین نے کرونا وبا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے، عوامی فلاحی کے تحت دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا تو ہم نے سدا بہار اسٹریٹیجک شراکت داری کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کا انتخاب کیا۔میں نے انہیں آگاہ کیا کہ ہمارے ہاں کین سائینو ویکسین کے ٹرائلز کامیابی سے جاری ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے انہیں کہا کہ پاکستان 220 ملین آبادی کا ملک ہے ہم اس وسیع آبادی کے پیش نظر ٹرائل کی تکمیل کے بعد چین کے تعاون سے پاکستان میں اس ویکسین کی تیاری کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ویکسین کی پہلی کھیپ چین جذبہ خیر سگالی کے تحت، تحفتاً بھجوا رہا ہے، ہم اس جذبہ خیر سگالی پر چین کے شکرگزار ہیں۔

5 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved