24newspk
”ڈین جونز میرے حقیقی دوست تھے اور۔۔۔“ سابق آسٹریلین کرکٹر کے انتقال پر شاہد آفریدی کا بیان

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی کمنٹیٹر اور پی ایس ایل میں کوچنگ کے فرائض دینے والے ڈین جونز کے انتقال پر افسور کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ڈین جونز میرء حقیقی دوست تھے اور میں ان کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈین جونز کا سن کر بہت افسوس ہوا۔وہ بہترین کرکٹر ،کوچ،کمنٹیٹر تھے اور اس سے بڑھ کر بہترین انسان تھے۔شاہد آفریدی نے مزید لکھاکہ وہ میرے حقیقی دوست تھے اور میں ان کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔شاہد آفرید نے ڈین جونز کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ بھی تعزیت کی۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر پاکستان سپر لیگ کا بھی حصہ تھے انہوں پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ کی حیثیت کے ساتھ کام کیا اور پی ایس ایل 2020 کے ایڈیشن میں کراچی کنگز کے کوچ تھے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ، کمنٹیٹر اور پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے ڈین جونز گزشتہ روز بھارت کے شہر ممبئی میں آئی پی ایل کی کمنٹری کے لئے قیام پذیر تھے ان کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔