24newspk
ڈین جونز کو جب دل کا دورہ پڑا تو وہاں کون سا کھلاڑی موجود تھا؟ ان کی جان بچانے کیلئے کیا کوشش کی؟
Updated: Sep 27, 2020

ممبئی (کرکٹ نیوز پی کے) لیجنڈری آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز جن کو پچھلے دنوں ممبئی میں دل دورہ پڑا تھا اور وہ انتقال کر گئے تھے۔جب ڈین جونز کو دل کا دورہ پڑا تو ان کے ساتھ سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بریٹ لی بھی موجود تھے انہوں نے ان کی جان بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بریٹ لی بھی بھارتی شہر ممبئی میں موجود تھے انہوں صبح کا ناشتہ بھی اکٹھے کیا تھا۔جب ڈین جونز کو جب دل کا دورہ پڑا تو بریٹ لی نے بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔بریٹ لی نے ڈین جونز کی زندگی بچانے کے لئے سی پی آر کا طریقہ اپنایا لیکن وہ ڈین جونز کی جان بچانے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ سابق آسٹریلیوی کرکٹر ڈین جونز پچھلے دنوں ممبئی انتقال کر گئے ۔ڈین جونز 24 مارچ 1961 کو پیدا ہوئے اور 24 ستمبر 2020 کو ممبئی میں پیدا ہوئے اس وقت ان کی عمر 59 سال تھی۔ڈین جونز نے آسٹریلیا کے لئے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچ کھیلے۔ڈین جونز نے 30 جنوری 1984 کو پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور آخری میچ 6 اپریل 1994 کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا۔ڈین جونز رٹائرمنٹ کے بعد وہ کمنٹری سے منسلک رہے اور مختلف لیگز میں کوچنگ کے فرائض انجام بھی دیتے رہے۔
آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی کمنٹیٹر ڈین جونز انتقال کر گئے،انتقال کی وجہ کیا بنی ؟جائیے