24newspk
ڈیوڈ ملر اور رسی وانڈر ڈوسن نے کی بھارتی بولرز کی خوب دھلائی!بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست
Updated: Jun 11, 2022

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)جنوبی افریقہ نے اپنا ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے بھارت کی ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل 12 فتوحات کو بریک لگادی۔نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 211 رنز بنائے، مہمان ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ایشان کشان نے 76 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شریاس ایئر 36، ہاردک پانڈیا 31، کپتان رشبھ پنت 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز تو اچھا نہ کیا اور ابتدائی 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے تھے۔تاہم جب مہمان ٹیم کو 12 رنز سے زائد کی اوسط سے رنز درکار تھے تو ایسے میں ڈیوڈ ملر اور رسی وینڈر ڈوسن نے ناقابلِ شکست 126 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر بھارتی بولرز کو دن میں تارے دکھادیے۔
وینڈر ڈوسن نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے برق رفتار 64 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔واضح رہے کہ یہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں حاصل کیا گیا سب سے بڑا ہدف ہے۔ جبکہ بھارت کی مسلسل 12 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد پہلی ناکامی ہے۔
Web Desk (24NewsPK) South Africa achieved their record target by breaking 12 consecutive victories in India's T20.Batting first, India scored 211 runs in the allotted 20 overs at the Feroz Shah Kotla Stadium in New Delhi. South Africa achieved the target at a loss of 3 wickets in the last over.
Ishan Kashan played an innings of 76 runs while Shriyas Air (36), Hardik Pandya (31) and captain Rishbh Pant (29) were prominent among the other players. He scored 86 runs for the loss of 3 wickets in the overs. Show me the stars.
Vander Dawson played an unbeaten innings of 75 runs with the help of 5 sixes and 7 fours while David Miller remained unbeaten on 64 runs with the help of 5 sixes and 4 fours. T20 is the biggest goal achieved in cricket. This is India's first failure after 12 consecutive T20 matches.